تعلیمی سرگرمیاں

معروف صحافی اور اینکر اقرار الحسن کا رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی کا دورہ

مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا اور یونیورسٹی کے خدیجہ الکبری آڈیٹوریم میں انہوں نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے ملکی مسائل یا اپنے علاقے کے مسائل کے بارے پوچھا جائے تو ہم فورا بتانا شروع کر دیں کہ ہمارے حکمرانوں میں کتنی خامیاں ہیں یا ایم این اے ہمارے علاقہ کے کام نہیں کروا رہے یا میڈیا کے لوگ حقائق بیان نہیں کرتے کیا ہم نے کبھی اپنے آپ سے یہ سوال کیا ہے کہ ہم نے اپنی زندگی میں پاکستان کیلئے کچھ کیا ہے تو ہم کو یقینا یہی جواب ملے گا کہ نہیں۔آج سے تقریبا پانچ سال قبل رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی کے پلیٹ فارم سے ٹیم سرعام کی ممبر شپ کا آغاز کیا تھا جس کی تعداد اب لاکھوں میں پہنچ چکی ہے۔ بغیر کسی فنڈ یا بغیر کسی کی امداد کے پاکستان کے 713چھوٹے بڑے شہروں میں ایک دن میں تیس ہزار خون کی بوتلیں عطیہ کیں اورتقریبا 14لاکھ پودے لگائے۔ابھی تک ہم یہ سمجھ نہیں پائے کہ ہماری قوم ٹھیک نہیں یا حکمران؟ہمارے ملک میں اگر کسی کو دس روپے کی کرپشن کا موقع بھی ملتا ہے تو وہ ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔ جس ملک کے لوگ معمولی بات پر اپنے ایمان کا سودا کر لیں اور حکمران مانگیں حضرت عمر فاروق ؓؓ جیسے تو ایسا ممکن نہیں ہے۔ جیسی قوم ہو گی ویسے ہی حکمران ہونگے۔ حکمرانوں کو بدلنے کیلئے ہمیں پہلے اپنے آپ کو بدلنا ہو گا۔ ہم سب کوپاکستان کی ترقی کیلئے اپنے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا پھر ملک ترقی کرے گا اور ہمارے حکمران بھی ٹھیک ہونگے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button