کاروباری

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کا رحجان

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کوکاروباری ہفتہ کے اختتام پر بھی تیزی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100انڈکس 498.61 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد76706.77 پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر 439 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 160 کمپینوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 205 کی قیمتوں میں کمی اور74 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 395.89 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 21.36 ارب روپے تھی۔کے الیکٹرک کے 23043838 حصص، ورلڈکال ٹیلی کام 22436438 حصص اور ائیرلنک کمینونیکشین کے 17995732 حصص کالین دین ہوا۔ پیرامئاونٹ سپننگ ملز، سیلے ٹیکسٹائلز ملز اور نذیر کاٹن ملز لمیٹد ٹاپ تھری ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔کے ایس 30 انڈکس 260.16 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 24698.45 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 6.87 ارب روپے کے سودے طے پائے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button