ٹاپ نیوز

وزیراعظم محمد شہبازشریف کا صنعت اور برآمدات میں بڑے اضافے کے لئے تاریخی ا قدام، صنعت اور برآمدات کے شعبے کے لئے بجلی کی قیمت34 روپے 99 پیسے فی یونٹ مقرر

وزیراعظم محمد شہبازشریف کا صنعت اور برآمدات میں بڑے اضافے کے لئے تاریخی قدم،ملکی صنعت کی بہتری کے لئے بجلی کے تاریخی پیکیج کا اعلان ،صنعتوں کے لئے بجلی کی قیمت میں 10روپے69 پیسے کی کمی کی گئی ہے ،وزیراعظم کی خصوصی کاوشوں سے صنعت اور برآمدات کے شعبے کے لئے بجلی کی قیمت34 روپے 99 پیسے فی یونٹ مقررکی گئی ہے۔

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نیپرا نے صنعتوں کے لئے بجلی کی قیمت میں10روپے69 پیسے فی یونٹ کمی تجویز کی تھی ،وزیراعظم کے پیکیج کے نتیجہ میں صنعتوں سے 200 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ختم ہوگا ،صنعتوں کو یہ پیکیج عالمی منڈی میں اشیاءکی لاگت کے مقابلے کے قابل بنانے کے لئے کیاگیا ،اس پیکیج سے صنعتی اور زرعی مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی اور برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا،صنعتی ترقی کی رفتار مزید تیزہوگی ، روزگار میں تیزترین اضافہ ہوگا،صنعتوں کے پہیے کی رفتار تیز اور برآمدات میں اضافے سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button