ٹاپ نیوز

ملکی معیشت کی ترقی میں نجی شعبے کا کلیدی کردار ہے،وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی ترقی میں نجی شعبے کا کلیدی کردار ہے،حکومت پاکستان معیشت کی بحالی کے لیے نجی شعبے کو تمام تر سہولیات فراہم کرے گی۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم سے سابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے عالمی شہرت یافتہ کنسلٹنسی فرم کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔وفد کی جانب سے پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ پاکستان کے دوست ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے معاہدوں کو بین الاقوامی شہرت یافتہ فرمز کی مشاورت سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ حکومت کے حجم میں کمی اور نظام حکومت کو مؤثر بنانے کے لیے بھی عالمی شہرت یافتہ فرمز سے مشاورت کی جائے،پاکستان کے تمام شعبوں بالخصوص معدنیات اور توانائی میں سرمایہ کاری کی لامحدود استعداد موجود ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ملکی معیشت کی ترقّی میں نجی شعبے کا کلیدی کردار ہے،

حکومت پاکستان معیشت کی بحالی کے لیے نجی شعبے کو تمام تر سہولیات فراہم کرے گی۔ملاقات میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب خان، وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری، وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران موجود تھے

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button