عالمی

عالمی ادارہ صحت نے بھارتی ریاست مغربی بنگال میں انسانی برڈ فلو کیس کی تصدیق کردی

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھارت کی مشرقی ریاست مغربی بنگال میں انسانی برڈ فلو کیس کی تصدیق کر دی ہے۔ شنہوا کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے حکام نے بدھ کو کہا کہ مغربی بنگال میں ایک چار سالہ بچے میں ایویئن انفلوئنزا -اےوائرس کی وجہ سے برڈ فلو سے انسانی انفیکشن کا کیس رپورٹ ہوا،بچہ کو مرض کی تشخیص اور علاج کے 3 ماہ بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ ایویئن انفلوئنزا اے ( ایچ 9این2) انفیکشن کا کسی انسان میں منتقل ہونے کا یہ دوسرا کیس ہے۔ قبل ازیں بھارت میں 2019 میں انسان میں برڈ فلو کا پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button