کھیلوں کی دنیا

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ،اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا جائزہ

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا اورسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے لئے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔محسن نقوی نے رات گئے کام بند ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے24 گھنٹے کام کرنے کا حکم دیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ24/7 کام کرکے ہی اس بڑے پراجیکٹ کو وقت پر مکمل کیا جا سکتا ہے۔چیئرمین پی سی بی نے ہدایت کی کہ سٹیڈیم کی مرکزی عمارت کے نیچے پائپ پھٹنے کے باعث جمع پانی کی جلد نکاسی یقینی بنائی جائے اور کام کی رفتار کو تیز کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ چمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کرنے کے لئے مزید وسائل بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے جاری کاموں کا معائنہ کیا اور ضروری ہدایات دیں۔ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ اور جنرل مینجر انفراسٹرکچر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button