قومی

وفاقی بجٹ میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لئے ہیلتھ انشورنس کا اعلان ، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی صحافی برادری کو مبارکباد

وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے وفاقی بجٹ 25۔2024ءمیں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کیلئے ہیلتھ انشورنس سکیم کی بحالی کے اعلان پر صحافتی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ہیلتھ انشورنس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، صحافی ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں، جمہوریت کی مضبوطی میں ان کے کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

بدھ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ صحافیوں کو ہیلتھ انشورنس کی فراہمی تاریخی قدم ہے جو ہمارے ملک کے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی صحت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سکیم کے تحت پہلے مرحلے میں پانچ ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید 10 ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ہیلتھ انشورنس فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے دوسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کا چارج سنبھالنے کے بعد صحافیوں کیلئے ہیلتھ انشورنس سکیم کا دوبارہ آغاز کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button