قومی

سولر پر ٹیکس کم کر کے رعایتیں دینا حکومت کے اچھے اقدامات میں سے ہے،سید محمد احسن

سنٹرل چیئرمین آل پاکستان بیڈ شیٹس اینڈ اپ ہولسٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (اپبوما) سید محمد احسن نے کہ سولر پر ٹیکس کم کر کے رعایتیں دینا حکومت کے اچھے اقدامات میں سے ہے۔ اس سے صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

وفاقی بجٹ 2024-25 پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کی پالیسی دس سالہ بنانی چاہیے جس سے صنعت کار کو فائدہ ہوگا اور اس کے کاروبار میں استحکام آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے صنعتکاروں کے زیادہ تر ریفنڈ واپس کر دیئے ہیں جبکہ باقی ماندہ 28۔ ارب روپے بھی جلد از جلد ادا کردیئے جائیں تو صنعتکاروں کو صنعت کا پہیہ چلانے میں آسانی ہوگی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button