عالمی

سعودی ریڈ کریسنٹ اتھارٹی کی طبی ٹیمیں عازمینِ حج کی خدمت کے لئے تیار

سعودی ریڈ کریسنٹ اتھارٹی (ایس آر سی اے ) کی طبی ٹیموں کے 96 ارکان حجاج کی خدمت کے لیے تیار ہیں۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق زائرین کو ہنگامی بنیاد پر خدمات فراہم کرنے کے لیے زمینی اور فضائی طبی ٹیمیں ترتیب دی گئی ہیں۔

ایس آر سی اے کے ترجمان ڈاکٹر یوسف السفیان نے کہا کہ اتھارٹی نے متعلقہ حکام کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے اپنے عملے میں سے کوآرڈینیٹرز تعینات کیے ہیں تاکہ دوسرے شعبوں سے ہنگامی ٹیموں کے کاموں کو آسان بنایا جا سکے، ہنگامی صورتحال میں فوری رسائی کو یقینی بنایا جا سکے اور مریضوں کی منتقلی کو مربوط بنایا جا سکے جس سے وقت کی بچت ہوگی۔

السفیان نے کہا کہ اتھارٹی سب سے زیادہ رسپانس ٹائم کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی ہےاور ٹیمیں 3شفٹوں میں 24 گھنٹے کام کرتی ہیں۔ مختلف زبانیں بولنے والے رضاکاروں کو 997 ایمرجنسی نمبر اور ای ایپلی کیشنز کے ذریعے ایمر جنسی کالوں کو ہینڈل کرنے کے لیے تفویض کیا گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button