عالمی

سی پیک چین اور پاکستان دونوں کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرتا ہے،چینی ماہر

چین کے شہر شنگھائی میں فوڈان یونیورسٹی کے سینٹر فار سائوتھ ایشیئن سٹڈیز کے ڈائریکٹرژانگ جیاڈونگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) چائنا بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کا ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے جو چینی کاروباری اداروں اور پاکستان کے لیے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لئے سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک(سی جی ٹی این ) کو بتایا کہ چین اور پاکستان دونوں سی پیک سے بہت فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیوں کے لیے یہ ایک بہت اچھا بیرون ملک تعمیراتی منصوبہ رہا ہے اور پاکستان کے لیے زیادہ پائیدار بجلی کی فراہمی اور نقل و حمل کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ماضی میں چین اور پاکستان نے بنیادی طور پر سفارتی تعلقات پر انحصار کیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون نسبتاً نیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک نے اقتصادی تعاون کو ایک گہری شراکت داری میں تبدیل کرنے کی قیادت کی ہے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ سرمایہ کاری اور تعاون ہے لہٰذا یہ چین پاکستان تعلقات کی طویل مدتی ترقی کے لیے بہت اہم ہے۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے جس میں جدت، اقتصادی ترقی اور علاقائی رابطے جیسے شعبے شامل ہیں کے بارے میں سوال کے جواب میں انہوں نے نشاندہی کی کہ کوریڈور کا پہلا مرحلہ بنیادی طور پر بنیادی ڈھانچے کی تعمیر ہے۔

سی پیک کے پہلے مرحلے کے تحت بنیادی اہداف حاصل کیے گئے ہیں جن میں کچھ منصوبے مقررہ وقت سے پہلے اور توقعات سے بڑھ کر مکمل کئے گئے ہیں۔ پاکستان میں بجلی کی فراہمی پہلے ہی کافی ہے اور کچھ علاقوں میں اضافی بجلی بھی ہے۔ تاہم سی پیک صرف چین اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعاون کے لیے ایک بنیاد اور بنیادی فریم ورک فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے مستقبل میں مختلف شعبوں میں مزید مخصوص تعاون کے لیے پانچ راہداریوں کی نشاندہی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی روابط کے لیے پاکستان بہت اہم کردار ادا کر سکتا ہے کیونکہ یہ ملک وسطی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کے درمیان ایک پل کی حیثیت رکھتا ہے اور یہ مختلف تہذیبوں کے درمیان ایک پل بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس علاقے میں بہت اہم کردار ادا کر سکتا ہے لیکن بہتر علاقائی روابط استوار کرنے کی ضرورت ہے جو کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے بہت ضروری ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button