کاروباری

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 50.46 پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیرکوکاروباری ہفتہ کے آغازپرمندی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس 50.46 پوائنٹس کی کمی کے بعد 73352.02 پوائنٹس پربندہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طورپر350.72 ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 10.18 ارب روپے تھی۔

مجموعی طورپر434 کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا، 133 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور60 کی قیمتوں میں استحکام رہا اس کے برعکس 241 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی۔پرویزاحمداینڈکو کے 57418499، امٹیکس لمیٹڈ33746280 حصص اورورلڈکال ٹیلی کام کے 31276558 حصص کالین دین ہوا۔ایس ایم ایز لیزنگ لمیٹڈ، آئی سی آئی انڈسٹریز اوردیوان آٹوموٹیوا نجیئنرنگ ٹاپ تھری ایڈوانسرکمپنیاں رہی۔ فیوچرٹریڈنگ کے تحت 3.30 ارب روپے کے سودے طے پائے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button