کھیلوں کی دنیا

پاکستان نے ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں دوسرا گولڈ میڈل جیت لیا

پاکستان نے قازقستان میں ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں دوسرا گولڈ میڈل جیت لیا۔اتوار کو پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی جانب سے موصولہ بیان کے مطابق الماتے ،قازقستان میں پاکستان نے ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں اپنا دوسرا طلائی تمغہ حاصل کیا ۔ٹاپ سائیکلسٹ علی الیاس نے اتوار کو روڈ اسکریچ ریس جیت لی۔

یہ فتح کل ان کی شاندار کامیابی کے بعد ہوئی ہے، جب انہوں نے ایشیائی سطح پر سائیکلنگ کے کھیل میں پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل دلوایا تھا۔علی الیاس نے اپنی شاندار کارکردگی اور رفتار کا مظاہرہ کرتے ہوئے 61.4 کلومیٹر کا فاصلہ ایک گھنٹہ 26 منٹ میں طے کیا۔چیمپئن شپ الماتے قازقستان میں جاری ہے جس میں قومی کھلاڑی علی الیاس نے متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا،انہوں نے بیک ٹو بیک گولڈ میڈلز جیتنا بین الاقوامی سطح پر پاکستانی سائیکلنگ کے لیے اہم سنگ میل ہے۔

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے علی الیاس اور پوری پاکستانی ٹیم کو ان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔انہوں نے پاکستان میں کھیل کے لیے ان فتوحات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے علی الیاس کی لگن اور مہارت کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے قابل فخر لمحہ ہے،علی الیاس نے ایونٹ میں نہ صرف تاریخ رقم کی ہے بلکہ ملک بھر کے نوجوان کھلاڑیوں کو بھی متاثر کیا ہے۔چیمپئن شپ میں پاکستانی سائیکلنگ ٹیم کی کامیابیاں ان کی محنت اور ملک میں سائیکلنگ کے کھیل کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button