ٹاپ نیوز

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا لکی مروت میں دہشتگرد حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن محمد فراز الیاس سمیت 7 اہلکاروں کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لکی مروت میں دہشتگرد حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن محمد فراز الیاس سمیت 7 اہلکاروں کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کیاہے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شہداء کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان کی خدمات اور لازوال قربانیوں کے لیے سلام پیش کرتی ہے

،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نڈر جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم ان دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے،ارض پاک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button