ٹاپ نیوز

لکی مروت میں بارودی سرنگ سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی ٹکرانے سے پاک فوج کے کیپٹن سمیت 7 جوان شہید ہو گئے، آئی ایس پی آر

لکی مروت میں بارودی سرنگ سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی ٹکرانے سے پاک فوج کے کیپٹن سمیت7 جوان شہید ہو گئے ۔

اتوار کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہید ہونے والے جوانوں میں ضلع قصور سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ کیپٹن محمد فراز الیاس ، سکردو کے رہائشی 50 سالہ صوبیدار میجر محمد نذیر ، گانچھی ضلع سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ لانس نائیک حسین علی ، ملتان سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ سپاہی اسد اللہ ، گلگت سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ سپاہی منظور حسین ، راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ سپاہی راشد محمود شامل ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی دہشتگرد کی موجودگی پر اسے جہنم واصل کرنے کے لیے علاقے کی سینیٹائزیشن کی گئی ، اس بزدلانہ کارروائی کے ذمہ دار شرپسندوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اس طرح کی ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مستحکم بناتی ہیں ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button