کاروباری

وزیر تجارت جام کمال خان نے وزیراعظم پاکستان کے سرکاری وفد کےہمراہ چینی حکومت کی دعوت پر 6سے 8جون 2024 تک بیجنگ کادورہ کیا

وزیر تجارت جام کمال خان نے وزیر اعظم پاکستان کے سرکاری وفد کے ہمراہ چینی حکومت کی دعوت پر 6 سے 8 جون 2024 تک بیجنگ کا دورہ کیا۔وزیر تجارت نے وزیر اعظم کے ہمراہ چینی وزیر اعظم لی کیانگ کی طرف سے دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کے علاوہ مختلف مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

منسٹری آف کامرس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر تجارت نے ظہرانے کے دوران اپنے ہم منصب مسٹر وانگ وینتاو کے ساتھ بات چیت کی اسکے علاوہ وزیر تجارت نے وزیراعظم کے ہمراہ ایک بڑے ٹیکسٹائل گروپ کے چیئرمین شانڈونگ روئی سے ملاقاتیں کیں جس نے پاکستان میں ٹیکسٹائل فیکٹری کی ترقی میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔

وہ پاکستان میں سولر پینل مینوفیکچرنگ، ایگریکلچر پارک کی ترقی اور بیج ٹیکنالوجی کی منتقلی اور گرین ہائیڈروجن انرجی کی ترقی سے متعلق کچھ اہم مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے ۔وزیر اعظم کے دورے کے موقع پر وزیر تجارت اور وزیر برائے نجکاری و سرمایہ کاری نے معروف چینی کمپنیوں کے سربراہان جن میں سینوکیم، چائنا نیشنل کیمیکل انجینئرنگ (دو بڑی سرکاری ملکیت والی پیٹرو کیمیکلز اور کیمیکل کمپنیاں)، سینوما (سیمنٹ) شامل ہیں سے ملاقاتیں کیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button