قومی

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ کی سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔یہاں جاری بیان میں ڈپٹی اسپیکر نے کیپٹن محمد فراز الیاس سمیت 7 سیکیورٹی اہلکاروں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ڈپٹی اسپیکر نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

مشکل گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں،شرپسند عناصر دشمن کے ناپاک عزائم پر عمل پیرا ہیں،قوم دشمن کے ناپاک ایجنڈے کی کسی صورت تکمیل نہیں ہونے دے گی۔ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنے سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

،سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی ملک و قوم کی حفاظت کے لیے دی جانے والی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،ڈپٹی اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button