کھیلوں کی دنیا

ٹی20 ورلڈ کپ، کینیڈا نے آئرلینڈ کو 12رنز سے شکست دیدی، نیکولس کیرٹن پلیئر آف دی میچ قرار

آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 ء کے میچ میں کینیڈا نے آئرلینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 12 رنز سے شکست دے دی، کینیڈا کے 138 رنز کے تعاقب میں آئرش ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنا پائی، کینیڈین بیٹر نیکولس کیرٹن کو 49 رنز کی اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

جمعہ کو نساو کائونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم نیویارک میں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے 13ویں میچ میں کینیڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے، لوئر آرڈر بیٹر نیکولس کیرٹن نے 35 بالوں پر 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 49 رنز کی بہترین اننگز کھیلی جبکہ شریاس مووا 37، کیرٹن اور شریاس نے شاندار شراکت کرتے ہوئے 75 رنز بنائے جو کینیڈیا کی طرف سے پانچویں وکٹ پر سب سے بڑی پارٹنر شپ ہے۔

پرگت سنگھ 18 اور ایرون جونسن 14 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ آئرش بائولرز کریگ ینگ اور باری میک کارتھی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ مارک اڈایر اور گیرتھ ڈیلانے نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ کینیڈا کے 138 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آئرش ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز ہی بنا پائی،

مارک اڈایر 34 اور جارج ڈوکریل 30 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ دیگر بیٹرز قابل ذکر پرفارمنس کا مظاہرہ نہ کر سکے۔ کینیڈا کی طرف سے جیرمی گورڈن اور ڈلون ہیلیگر نے دو دو جبکہ جنید صدیقی اور سعد بن ظفر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ واضح رہے کہ آئرش ٹیم کی مسلسل دوسری شکست ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button