عالمی

غزہ میں اقوام متحدہ کے زیرِ انتظام سکول پر اسرائیلی فضائی حملے میں 37 افراد جاں بحق

غزہ ہسپتال کے حکام نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے زیرِ انتظام سکول پر اسرائیلی حملے میں 37 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔اردو نیوز کے مطابق یہ حملہ ایسے وقت پر ہوا جب امریکا، قطر اور مصر کے ثالثوں کے درمیان مذاکرات کا عمل ایک مرتبہ پھرشروع ہوا ہے۔اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کے زیرِانتظام سکول کو نشانہ بنانے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں متعدد عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔

بعد ازاںاسرائیلی فوج کے ترجمان ایڈمیرل ڈینیئل ہگاری نے کہا کہ جنگی طیاروں نے تین کلاس رومز کو نشانہ بنایا جہاں30 عسکریت پسند چھپے ہوئے تھے، حملے میں نو دہشت گردمارے گئے ہیں۔امریکا نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حملے کے معاملے پرمکمل شفافیت سے کام لے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نےبتایا کہ اسرائیلی حکومت نے کہا ہے کہ وہ اس حملے سے متعلق مزید معلومات جاری کرے گی، ہلاک ہونے والوں کے نام بھی اس میں شامل ہوں گے۔ ہم ان سے توقع کرتے ہیں کہ وہ معلومات کو عام کرنے میں مکمل طور پر شفاف ہوں گے۔

دوسری جانب قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ فلسطین نے غزہ جنگ ​​بندی اور یرغمالیوں و قیدیوں کے تبادلے سے متعلق پیش کردہ منصوبے پر جواب نہیں دیا۔ انہوں نے بتایا کہ فلسطین نے عندیہ دیا ہے کہ وہ تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button