ٹاپ نیوز

چینی صدر نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، ترقی ، تجارت اور اقتصادیات کے مرکز کے طور پر جیو اکنامک صلاحیت کو بروئے کار لانے میں حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور ترقی ، علاقائی تجارت اور اقتصادیات کے مرکز کے طور پر ہماری جیو اکنامک صلاحیت کو بروئے کار لانے میں ہماری حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا ہے۔

جمعہ کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ انہیں صدر شی جن پنگ سے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا۔ملاقات کے دوران پاک چین تعلقات کے کثیر جہتی پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا اور ہم نے اپنے دیرینہ تعلقات اور ثابت قدم دوستی،سدا بہار سٹریٹجک تعاون اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔سی پیک کے تحت جاری اقدامات کی بروقت تکمیل اورپانچ نئی راہداریوں کے ساتھ اگلے مرحلے میں باہمی طور پر اقتصادی تعاون کوبڑھانے کا فیصلہ کیا۔

انہیں تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم اور بی آر آئی کی دس سالہ کامیابی پر مبارکباد دی۔ میں نے اس بات پر زور دیا کہ علاقائی روابط اور اقتصادی ترقی کے فروغ اور گوادر کو کنیکٹیویٹی کا مرکز بنانے اور پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے یقین دلایا کہ چین پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور ترقی کی حمایت جاری رکھے گا اور علاقائی تجارت اور اقتصادیات کے مرکز کے طور پر ہماری جیو اکنامک صلاحیت کو بروئے کار لانے میں ہماری حمایت جاری رکھے گا، میں نے صدر شی جن پنگ کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button