قومی

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے دورہ چین کے تیسرے مرحلے میں شی آن پہنچ گئے

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے دورہ چین کے تیسرے مرحلے میں شی آن پہنچ گئے۔جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق شی،آن پہنچنے پر شانشی صوبے کے نائب گورنر چَھن چُھن جیانگ اور اعلیٰ چینی سفارتی عملے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ پاکستانی سفارتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا پر تپاک استقبال کیا۔

وزیرِ اعظم اپنے دورہ شی آن کے دوران صوبہ شانشی کی اعلیٰ پارٹی قیادت سے ملاقات کریں گے۔اس کے علاوہ جدید زراعت کے حوالے سے قائم ادارے، یانگلنگ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کریں گے۔ وزیرِ اعظم کے ہمراہ پاکستانی وفد میں وفاقی وزراخواجہ محمد آصف،احسن اقبال، محمد اورنگزیب، ڈاکٹر مصدق ملک، عطاء اللہ تارڑ، رانا تنویر حسین اور سردار اویس خان لغاری شامل ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button