کھیلوں کی دنیا

22 کھلاڑیوں کو رواں سال ہونے والے ورلڈ ٹی 20 کپ کے لئے شارٹ لسٹ کر دیا جائے گا ، سید سلطان شاہ

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ سپر لیگ میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے 22 کھلاڑیوں کو رواں سال پاکستان میں ہونے والے ورلڈ ٹی کپ کے لئے شارٹ لسٹ کر دیا جائے گا ۔

بدھ کو ’’اے پی پی ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ سپر لیگ 7 سے 13جون تک کھیلی جائے گی جس میں ملک بھر سے 4 ٹیمیں شرکت کرے گی جس میں سندھ،بلوچستان،پنجاب اور خیبرپختونخوا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ایونٹ ڈبلز لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ میں دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 13جون کو کھیلا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ سپر لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 22 کھلاڑیوں کو رواں سال پاکستان میں ہونے والے ورلڈ ٹی 20 کپ کے لئے شارٹ لسٹ کر دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹی 20 کپ 22نومبر سے 3دسمبر تک پاکستان میں کھیلا جائے گا جس میں میزبان پاکستان ،جنوبی افریقہ ،بھارت،بنگلہ دیش،نیپال،سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی بلائنڈ کرکٹ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

سید سلطان شاہ نے کہا کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ سپر لیگ کے موقع پر سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ بھی لیا جائے گا ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button