کاروباری

ملک میں 24 قیراط سونے کی قیمت 400 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار 600 روپے ہو گئی

ملک میں 24 قیراط سونے کی قیمت 400 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار 600 روپے ہو گئی۔ آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 343 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 6 ہزار 276 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ 89 ہزار 400 روپے سے کم ہو کر ایک لاکھ 89 ہزار 86 روپے ہو گئی۔

ایک تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے کمی کے بعد 2 ہزار 800 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 17.1 روپے کی کمی کے بعد 2 ہزار 400 روپے 54 پیسے ہو گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 4 ڈالر کمی کے بعد 2 ہزار 332 ڈالر ہو گئی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button