عالمی

جاپان کے جزیرہ نما نوٹو میں 5.9 شدت کا زلزلہ، 3مکانات تباہ ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جاپان کے صوبے اشیکاوا کے جزیرہ نما نوٹو میں5.9شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث 3مکانات تباہ ہو گئے ،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اے ایف پی نے جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے)کے حوالے سے کہا ہے کہ پیر کی صبح آنے والے زلزلے کے باعث سونامی الرٹ جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی شخص ہلاک یا زخمی ہوا ہے۔

جے ایم اےنے کہا کہ یہ علاقہ3سال سے زیادہ عرصے سے زلزلہ کے لحاظ سے سرگرم ہے،یہ مستقبل قریب تک جاری رہنے کی امید ہے لہذا شہری احتیاط کرتے رہیں۔ ایجنسی نے خاص طور پر بارش یا مزید زلزلوں کے بعد خطے میں لینڈ سلائیڈنگ اور چٹانوں کے گرنے سے بھی خبردار کیا۔جاپان کے نیوکلیئر ریگولیشن اتھارٹی نے کہا کہ زلزلے کے باعث بحیرہ جاپان کے ساحل پر واقع خطے میں کاشی وازاکی-کاریوا یا شیکا جوہری پلانٹس میں کوئی غیر معمولی صورتھال دیکھنے میں نہیں آئی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button