عالمی

پاکستان کاکس کی بانی امریکی قانون ساز شیلا جیکسن لی لبلبے کے کینسر میں مبتلا

امریکی کانگریس کی خاتون رکن اورکانگریشنل پاکستان کاکس کی بانی اور شریک چیئرپرسن شیلا جیکسن لی کو کینسرلاحق ہو گیا ۔ انہیں لبلبے کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ 74سالہ امریکی سیاستدان شیلا جیکسن لی جو ماضی میں چھاتی کے کینسر کی بیماری میں بھی مبتلا رہ چکی ہیں، انہوں نے پانے بیان میں لبلبے کا کینسر لاحق ہونے کہ اطلاع دی تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کا کینسر کس سٹیج پر ہے۔

انہوں نےجاری بیان میں کہا کہ وہ اپنا علاج کروا رہی ہیں اور آنے والے دنوں میں کانگریس سے غیر حاضر رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی غیر موجودگی میں ان کا دفتر اہم خدمات فراہم کرتا رہے گا ۔محترمہ جیکسن لی نے مخصوص قانون سازی کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ اس قانون سازی پر جو امریکی عوام کی خوشحالی اور سلامتی کے لیے اہم ہیں، ووٹ کے لیے حاضر رہنے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ کانگریس کے ایک رکن کے طور پرخاص طور پر پسماندہ اور بے گھر افراد کے لئے مجھے انصاف اور سب کے لیے برابری کی لڑائی لڑنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے لیکن آج میری لڑائی میری بیماری سے ہے اور میں پر امید ہوں کہ میں یہ جنگ ہمت کے ساتھ لڑتے ہوئے اس بیماری کا مقابلہ کروں گی۔ واضح رہےستمبر 2022 میں، حکومت پاکستان نے محترمہ جیکسن لی کو پاکستان کے لیے ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں ہلالِ پاکستان کا اعلیٰ سول ایوارڈ دیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button