کھیلوں کی دنیا

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ ، جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، اینرچ نورکیاپلیئر آف دی میچ

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر میگاایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا، جنوبی افریقہ نے سری لنکن ٹیم کا ا 78 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں حاصل کرلیا، اینرچ نوکیا نے چار اوورز میں 7 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ پیر کے روز نسائو کائونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم نیویارک میں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا، سری لنکن ٹیم 19.1 اوورز میں 77 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، کوسل مینڈس 19، اینجلو میتھیوز 16 اور کمندو مینڈس 11 رنز بنا کر نمایاں رہے

جبکہ دیگر بیٹرز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ جنوبی افریقی فاسٹ بائولر اینرچ نوکیا نے چار اوورز میں 7 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کرکے حریف ٹیم کو کم سکور تک محدود کرنے میں اہم کردار ادا کیا، کگیسو ربادا اور کیشو مہاراج نے دو دو جبکہ بارٹمین نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جنوبی افریقہ نے سری لنکا کا بظاہر آسان نظر آنے والا 78 رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر 16.2 اوورز میں حاصل کرلیا، اوپننگ بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے 20 اور ہینرچ کلاسین نے 19 رنز کی اننگز کھیلی، دیگر بیٹرز میں کپتان ایڈن مارکرم 12 اور ٹریسٹن سٹبز نے 13 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔سری لنکن بائولر ونیندو ہسارنگا نے 2 جبکہ نوان تھوشارا اور داسن شناکا نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button