عالمی

سعودی حکام نے حج کے ضوابط کی خلاف ورزی، بغیر پرمٹ حج کی ادائیگی پر سزائوں کا نفاذ کر دیا

سعودی حکام نے حج کے ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والوں ، خاص طور پر بغیر پرمٹ حج ادا کرتے ہوئے پکڑے جانے والوں کے لئے سزائوں کا نفاذ شروع کردیا ہے۔ سزائوں کا نفاذ مکہ مکرمہ ، سکیورٹی کنٹرول سینٹرز، سارٹنگ سینٹرز اور عارضی سکیورٹی کنٹرول سینٹرز میں 20 جون تک جاری رہے گا۔

پبلک سکیورٹی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حج کے ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والوں اور بغیر پرمٹ حج کرنے والوں کو دس ہزار سعودی ریال جرمانہ کیا جائے گا۔ مزید برآں حج کے ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کو ان کے ملکوں میں واپس بھیج دیا جائے گا اور ان کی قانون میں درج مدت کے لئے مملکت میں داخلے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

پبلک سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے اس بات پر زور دیا کہ حج کے ضابطوں کی بار بار خلاف ورزی پر دوگنا جرمانے عائد کئے جائیں گے اور اس بات کو اجاگر کیا کہ عازمین کے لئے مناسک حج کی تحفظ ، سلامتی اور سہولت کے ساتھ ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے حج کے ضابطوں کی پاسداری بے حد ضروری ہے۔

اس بات کو مد نظر رکھنا بھی ضروری ہے کہ حج کے ضابطوں کی خلاف ورزی اور بغیر پرمٹ حج کرنے والوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرتے ہوئے پکڑے جانے والوں کو چھ ماہ تک قید اور پچاس ہزار سعودی ریال تک جرمانے کی سزائوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔اس کے علاوہ اس مقصد کے لئے استعمال ہونے والے زمینی نقل و حمل کے ذرائع کو عدالتی احکامات پر ضبط کر لیا جائے گا۔

اگر ٹرانسپورٹ فراہم کرنے والا غیر ملکی ہوا تو سزا پوری ہونے کے بعد اسے ملک بدر کر دیا جائے گا اور اس کے مملکت میں دوبارہ داخلے پر مقررہ مدت کے لئے پابندی عائد کر دی جائے گی۔ حج کے ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کی تعداد زیادہ ہونے کی صورت میں ٹرانسپورٹ فراہم کرنے والے کے جرمانے میں اضافہ کر دیا جائے گا۔

سعودی حکام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ حج کے ضابطوں کی خلاف ورزی کی اطلاع مکہ ، ریاض اور الشرقیہ میں 911 اور مملکت کے دیگر حصوں میں 999 پر دی جائے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button