کاروباری

آئندہ مالی سال محصولات کے ہدف میں اضافہ کرنے کی اطلاعات ہیں ،اس حوالے سے سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے ،آل پاکستان انجمن تاجران

آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال میں محصولات کے ہدف میں اضافہ کرنے کی اطلاعات ہیں ،اس حوالے سے سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے ۔

اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ مہنگائی سے تنخواہ دار اور دیہاڑی طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ، وفاقی اور پنجاب حکومت کی مثبت پالیسیوں کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں جو خوش آئند ہے اور امید ہے کہ یہ تسلسل جاری رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،حکومت ایسے اقدامات تجویز کرے جس سے پہلے سے پسماندہ طبقات پر کسی طرح کا بوجھ نہ پڑے ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button