ٹاپ نیوز

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کا ٹیلی فون

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری نے اتوار کو ٹیلی فون کیا۔جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور غزہ کی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اتوار کودفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین نے غزہ کی صورتحال اور وہاں پر اسرائیلی مظالم پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم نے غزہ میں نسل کشی کے خاتمے اور فلسطینی عوام کو انسانی بنیادوں پر ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام اقدامات کے لیے پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کا اعادہ کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button