کھیلوں کی دنیا

وائٹیلٹی بلاسٹ ٹی -20ٹورنامنٹ میں (کل) مزید 2میچ کھیلے جائیں گے

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام رواں سال جاری وائٹیلٹی ٹی۔ 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں (کل)ہفتہ کو مزید 2 میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ نارتھ گروپ کی ٹیموں ڈربی شائر اور لیسٹرشائر کے درمیان ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلا جائے گاجبکہ دوسرا میچ بھی نارتھ گروپ کی ٹیموں واروکشائر اور ناٹنگھم شائرکے درمیان ایجبسٹن، برمنگھم میں ہی کھیلا جائے گا ۔

ٹورنامنٹ میں 18 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے نبرد آزما ہیں ۔سمرسیٹ کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کےدفاع کے لئے کوشاں ہے۔ ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ3ستمبر سے شروع ہوگا جبکہ دونوں سیمی فائنلز اور فائنل میچ 14ستمبر کو برمنگھم میں کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button