کھیلوں کی دنیا

چیلسی نے اینزو ماریسکا کواپنا نیا مینیجر مقرر کر دیا

برطانوی فٹ بال کلب چیلسی نے لیسٹر کے اینزو ماریسکا کو اپنا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ۔برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق چیلسی کا 44 سالہ اطالوی فٹ بالراینزو ماریسکا کے ساتھ آئندہ پانچ سالہ معاہدے طے پایا ہے۔ اٹلی کے اینزو ماریسکا سٹامفورڈ برج میں موریسیو پوچیٹینو کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔اینزوماریسکا گزشتہ سال تک انگلش پریمیئر لیگ کی چیمپئن ٹیم مانچسٹر سٹی میں پیپ گارڈیوولا کے اسسٹنٹ کے طور پر ذمہ داریاں نبھارہے تھے

۔انہوں نے 12 ماہ قبل ریگیشن کے بعد لیسٹر کے لیے پریمیئر لیگ میں فوری واپسی کی تھی ۔ 44 سالہ اطالوی فٹ بالراینزو ماریسکا کے کام کے انداز نے چیلسی کے سربراہوں کو بھی متاثر کیاجس کے باعث ان کے ساتھ معاہدہ طے کیا گیا ہے۔ چیلسی فٹ بال کلب موریسیو پوچیٹینو کے ساتھ علیحدگی کے بعد ایک نئے مینیجر کی تلاش میں تھی۔موریسیوپوچیٹینو کی علیحدگی کے وقت اور رواں سال ای پی ایل کے سیزن کے اختتام پر چیلسی کی ٹیم ٹیبل پر چھٹے نمبر پر رہی اور اس نے یوروپا کانفرنس لیگ کے لیے کوالیفائی بھی کرلیا لیکن چیمپئنز لیگ ٹرافی سے محروم ہو گئی تھی ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button