قومی

صدر مملکت آصف علی زرداری کی کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے سالانہ انتخابات میں کامیابی پر نو منتخب عہدے داران کو مبارکباد

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے سالانہ انتخابات میں کامیابی پر نو منتخب عہدے داران کو مبارکباد دی ہے ۔ ایوان صدر پریس ونگ سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے ارشاد احمد عارف کو بطور صدر اور اعجاز الحق کو بطور سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

صدر مملکت نے دیگر نو منتخب عہدے داران کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ امید ہے کہ نو منتخب عہدے داران ملک میں ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ صدر مملکت نے کہا کہ کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے نو منتخب اراکین ملک میں جمہوریت کے فروغ کے لیے کوششیں کریں۔

انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ نو منتخب عہدیداران ملک میں اخبارات اور صحافت کے شعبے کی ترقی کے لیے کاوشیں کریں گے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ملک میں جمہوری اقدار اور اخلاقیات کے فروغ کے لیے میڈیا مثبت کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد صحافت ملکی ترقی، جمہوریت اور احتساب کیلئے ناگزیر ہے، کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے اراکین فیک نیوز کے تدارک اور عوام میں سماجی موضوعات پر آگاہی پیدا کریں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button