قومی

پی ٹی اے زونل آفس پشاور کے موبائل فون کمپنی کی فرنچائز اور غیر قانونی سمز ایکٹیویشن میں ملوث گروہ پر کامیاب چھاپے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) زونل آفس پشاور نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ کے ساتھ مل کر مینگورہ، بری کوٹ اور بٹ خیلہ میں ایک موبائل فون کمپنی کی فرنچائز اور غیر قانونی سمز ایکٹیویشن میں ملوث گروہ پر کامیاب چھاپے مارے

جمعرات کو پی ٹی اے سے جاری بیان کے مطابق فرنچائزی اور گینگ سموں کے غیر قانونی اجراء میں ملوث تھے جو کہ گرے ٹریفکنگ اور دھوکہ دہی کی سرگرمیوں میں بھی ملوث تھیں۔ چھاپوں کے دوران 33 بی وی ایس ڈیوائسز، 6 لیپ ٹاپ، 10 موبائل اور 600 سمیں بطور ثبوت قبضے میں لے لی گئیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے 10 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ معاملے کی مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔ قبل ازیں پی ٹی اے نے سیلز چینل کی جانب سے سموں کے غیر قانونی اجراء سے متعلق معلومات کی بنیاد پر ایف آئی اے کو شکایات درج کرائی تھیں۔یہ چھاپے سموں کے غیر قانونی اجراء کی روک تھام کے لئے پی ٹی اے کی مسلسل کاوشوں کا حصہ ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button