عالمی

اسرائیل کی طرف سے رفح راہداری کھولنے کا کوئی اشارہ نہیں ملا ، وزیر صحت فلسطین

فلسطین کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے ابھی ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا جو رفح راہدارای کو انسانی بنیادوں پر طبی ضروریات کی فراہمی کے لیے یا انسانی بنیادوں پر امدادی سامان کو غزہ میں منتقل ہونے کی اجازت دینے کو تیار ہے۔

العربیہ کے مطابقوزیر صحت ماجد ابو رمضان نے جنیوا میں رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ‘جب سے رفح راہداری بند کی گئی ہے تب سے کوئی ایسا اشارہ نہیں ملا کہ اسرائیل اسے جلد کھولنے کی طرف مائل ہو۔ وزیر صحت جنیوا میں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے سلسلے میں آئے ہوئے ہیں۔ جہاں وہ غزہ جنگ میں زخمیوں و مریضوں کے حوالے سے لوگوں سے بات کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ رفح راہدارای غزہ میں انسانی بنیادوں پرسامان کی فراہمی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ لیکن اسے اسرائیلی فوج نے رفح پر حملے کے ساتھ ہی بند کر دیا ہے۔ واضح رہے یہ مصری سرحد سے جڑا ہوا شہر ہے۔ جہاں سے مصر کے راستے امدادی سامان غزہ پہنچایا جاتا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button