کاروباری

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,400 روپے اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,400 روپے اضافہ کے ساتھ فی تولہ سونا کی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 700 سو روپے ہوگئی ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,400 روپے اضافہ کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 42 ہزار 700 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 2,058 روپے کے اضافہ سے 206,018 روپے سے بڑھ کر 208,076 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 188,850 روپے سے بڑھ کر 190,736 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 100 روپے اضافہ کے بعد 2,900 روپے ہو گئی جبکہ10گرام چاندی کی قیمت 85.74 روپے اضافے کے بعد 2,486.28 ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,339 ڈالر سے بڑھ کر 2,352 ڈالر ہو گئی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button