عالمی

نیٹو ہمارے خلاف جوہری حملوں کی مشق کر رہا ہے، روس

روس نے دعوی کیا ہے کہ نیٹو ان کے خلاف جوہری حملوں کی مشق کر رہا ہے۔ تاس کے مطابق روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس کے فرسٹ ڈپٹی ڈائریکٹر اور بارڈر سروس کے سربراہ آرمی جنرل ولادیمیر کلیشوف نے کہا کہ نیٹو روس کے خلاف جوہری حملوں کی مشق کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روسی سرحد کے قریب نیٹو کی جاسوسی کی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں اور اتحاد کے فوجیوں کی آپریشنل جنگی تربیت کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران روسی فیڈریشن کے خلاف جنگی کارروائیوں کے لیے منظرنامے پر عمل کیا جا رہا ہے، جس میں ہماری سرزمین پر جوہری حملے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیٹو کی سرگرمیاں ہم سےملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے مناسب اقدامات کرنے کا تقاضا کرتی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button