کھیلوں کی دنیا

دبئی پولو کلب اور اسلام آباد پولو کلب کی جونیئر ٹیموں کے درمیان پولو سیریز اختتام پذیر ہو گئی

دبئی پولو کلب اور اسلام آباد پولو کلب کی جونیئر ٹیموں کے درمیان پولو سیریز اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق دبئی پولو کلب اور اسلام آباد پولو کلب کی جونیئر ٹیموں کے درمیان دو میچوں کی سیریز کھیلی گئی۔دبئی جونیئر پولو ٹیم کے ہمراہ مختلف ممالک کی فیملیز بھی موجود ہیں جن میں متحدہ عرب امارات، جرمنی،کینیڈا، برطانیہ اور شام شامل ہیں۔ اسلام آباد کلب کی ٹیم میں اکبر اورنگزیب، چنگیز لغاری، ہاشم وحید اور صائم عباس جیسے باصلاحیت کھلاڑی موجود تھے۔

دونوں کلبز کے کھلاڑیوں کو دو ٹیموں وائٹ اینڈ بلیو میں تقسیم کیا گیا تھا۔ پولو مقابلہ وائٹ ٹیم نے دو کے مقابلے میں چار گول سے اپنے نام کر لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد پولو کلب کے منیجر کرنل ندیم نے کہا کہ ان مقابلوں کا مقصد پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ دبئی اور اسلام آباد کلب کے کھلاڑیوں نے مقابلوں کو بہترین تجربہ قرار دیا۔ مقابلوں کے اختتام پر تقسیم ِانعامات کی تقریب ہوئی۔ مہمان خصوصی پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن محمد سلطان الکیطوب نے جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی دی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button