کاروباری

فیصل آباد چیمبر آف کامر س اینڈانڈسٹری کا اعلیٰ سطحی تجارتی وفد5روزہ دورہ پر ایتھوپیا روانہ ہو گیا

فیصل آباد چیمبر آف کامر س اینڈانڈسٹری کا اعلیٰ سطحی تجارتی وفد صدر ڈاکٹر خرم طارق کی قیادت میں 5روزہ دورہ پر ایتھوپیا روانہ ہو گیاجوایتھوپیا میں ہونیوالے چھٹے انٹر نیشنل مینو فیکچرنگ ٹریڈ فیئر اور ایتھوپیا پاکستان بزنس فورم میں شرکت کے علاوہ وہاں سرمایہ کاری اور باہمی تعاون کے مواقعوں کا بھی جائزہ لے گا

جبکہ وفد کے ممبران کی ایتھوپیا کے تاجروں، صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں سے بی ٹو بی ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ فیصل آباد کے وفد میں گارمنٹس، پولٹری ولائیو سٹاک، فوڈ، ٹیکسٹائل، زراعت، انجینئرنگ مشینری، مصالحوں، ویونگ، فرٹیلائزراور چاول کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شامل ہیں۔ فیصل آباد کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی تجارتی وفد میں چیمبر کے تینوں عہدیدار بیک وقت شرکت کر رہے ہیں جن میں صدر ڈاکٹر خرم طارق، سینئر نائب صدر ڈاکٹر سجاد ارشد اور نائب صدر حاجی محمد اسلم بھلی کے علاوہ سابق صدر انجینئر احتشام جاوید اور ایگزیکٹو ممبر محمد اظہر چوہدری بھی شامل ہیں۔

ایتھوپیا کے حکام عدیس ابابا میں قیام کے دوران وفد کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کے بارے میں آگاہی دیں گے۔ عدیس ابابامیں پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیرجمال بیکر عبداللہ وفدکی بھرپور معاونت کریں گے۔ ڈیڑھ سال قبل بھی پاکستان سے ایک وفد نے ایتھوپیا کا دورہ کیا تھا جس میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری اور فیصل آباد چیمبر کے سابق صدر میاں محمد ادریس بھی شامل تھے۔ موجودہ وفد میں فیصل آباد کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور شیخوپورہ سمیت دیگر چیمبرز کے ممبران بھی شامل ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button