کھیلوں کی دنیا

کارلوس الکاراز کا فاتحانہ آغاز ، فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

ہسپانوی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار کارلوس الکاراز،روس کے آندرے روبلوف،پولینڈ کے ہیوبارٹ ہرکاز اور بلغاریہ کے گیریگور دیمتروف فرنچ اوپن ٹینس کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں شروع ہو چکا ہے،

جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں سپین کے کارلوس الکاراز نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف امریکی جیفری جان کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6، 2-6 اور 1-6 سے شکست دی۔ روسی ٹینس سٹار آندرے روبلوف نے بھی پہلی رکاوٹ عبور کر کے دوسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی۔

آندرے روبلوف نے جاپانی حریف کھلاڑی ٹیرو ڈینیل کوسخت مقابلے کے بعد 2-6، 7-6(7-3)،3-6 اور 5-7 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی۔ پولینڈ کے ہیوبارٹ ہرکاز نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد حریف جاپانی کھلاڑی شنتارو موچیزوکی 6-4، 3-6، 6-3، 0-6 اور 3-6 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے دوسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی۔ پہلے رائونڈ کے دیگرے میچوں میں بلغاریہ کے گیریگور دیمتروف ، فرانس کے رچرڈ گیسکٹ،سوئٹزرلینڈ کے سٹین واورینکا،جاپان کے کی نیشیکوری اور میزبان الیگزینڈر مولر نے کامیابی حاصل کر کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button