کھیلوں کی دنیا

آل پاکستان محمد ماجد اور عبدالناصر میموریل باسکٹ بال ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن (پی بی بی ایف) کے زیر اہتمام آل پاکستان محمد ماجد اور عبدالناصر میموریل باسکٹ بال ٹورنامنٹ (کل )منگل سے صدیق میمن اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں شروع ہوگا۔پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد یعقوب قادری کے مطابق ٹورنامنٹ میں ٹاپ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2 جون کو اختتام پذیر ہونے والے6 روزہ ایونٹ میں پاکستان ایئر فورس، واپڈا، پولیس، رینجرز، اسلام آباد، سندھ گرین، بلوچستان اور سندھ وائٹ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔انہوں نے کہا کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب صدیقی ایونٹ کا افتتاح کریں گے جبکہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے جو کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں روزانہ چار میچ کھیلے جائیں گے، سیمی فائنل یکم جون کو جبکہ فائنل 2 جون کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button