کاروباری

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران 5.42 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈکیاگیا، سٹیٹ بینک

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک مجموعی طورپر 5.42 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر پاکستان کے پاس زرمبادلہ کےذخائر کا حجم 9.160 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس 4.445 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس 4.715 ارب ڈالر موجود تھے۔ 17 مئی کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم 14.58 ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا

جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کےذخائر کا حجم 9.157 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.428 ارب ڈالر ریکار کیا گیا۔ جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 4.712 ارب ڈالر اور بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 714 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button