کاروباری

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے اضافہ کے ساتھ فی تولہ سونا کی قیمت 2 لاکھ40 ہزار 800 سو روپے ہوگئی ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے اضافہ کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 40 ہزار 800 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 686 روپے کے اضافہ سے 205,761 روپے سے بڑھ کر 206,447 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 188,615 روپے سے بڑھ کر 189,243 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2800 روپے اور 2400.54 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت2,333 ڈالر سے بڑھ کر 2,343 ڈالر ہو گئی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button