قومی

آگ سے جنگلات کو پہنچنے والے نقصان کا تعین کر کے اس کی بحالی کیلئے اقدامات کئے جائیں، شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مارگلہ پہاڑیوں پر لگی آگ پر بروقت قابو پانے پر تمام متعلقہ اداروں و افسران کی کوششوں کی تعریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مارگلہ پہاڑیوں پر لگی آگ پر بروقت قابو پانے پر تمام متعلقہ اداروں و افسران کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ آگ سے جنگلات کو پہنچنے والے نقصان کا تعین کر کے اس کی بحالی کیلئے اقدامات کئے جائیں، آگ میں زخمی ہونے والی جنگلی حیات کو ویٹرنری ڈاکٹرز ہرممکن طبی امداد فراہم کریں۔

پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج، این ڈی ایم اے، اسلام آباد انتظامیہ اور کوآرڈینیٹر موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے افسران و اہلکاروں کی آگ بجھانے کیلئے کوششیں قابل ستائش ہیں، پاک فوج کی جانب سے آگ بجھانے کیلئے ہیلی کاپٹرز کی فراہمی پر شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آگ بجھانے کے آپریشن میں وزیراعظم ہائوس کے ہیلی کاپٹرز، سکستھ ایوی ایشن نے بھی وزیراعظم کی ہدایت پر حصہ لیا۔

وزیراعظم نے ان کی کوششوں کی بھی پذیرائی کی۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ سے جنگلات کو پہنچنے والےنقصان کا تعین کر کے اس کی بحالی کیلئے اقدامات کئے جائیں، آگ میں زخمی ہونے والی جنگلی حیات کو ویٹرنری ڈاکٹرز ہرممکن طبی امداد فراہم کریں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی قومی سطح پر منائے جانے والے یوم تکبیر پر اہل وطن کو مبارک باد

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button