کھیلوں کی دنیا

واپڈا انٹر یونٹ سائیکلنگ کے مقابلوں میں لیسکو نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی

نشتر سپورٹس کمپلیکس میں لیسکو سپورٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے49 ویں واپڈا انٹر یونٹ سائیکلنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان کے مطابق مقابلوں میں تمام ڈسکوز کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا،مقابلوں میں این ٹی ڈی سی نے پہلی،فیسکو نے دوسری جبکہ لیسکو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر،صدر لیسکو سپورٹس ایسوسی ایشن رمضان بٹ اور لیسکو سپورٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری میاں افضل بھی موجود تھے۔لیسکو چیف انجینئر شاہد حیدر نے پوزیشنز حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button