کھیلوں کی دنیا

پسرلا وینکٹا سندھوملائیشیا ماسٹرز ملائیشیا ماسٹرز سپر 500 ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں داخل

بھارتی مایہ ناز شٹلرس پسرلا وینکٹا سندھو اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ملائیشیا ماسٹرز سپر 500 ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں۔ پسرلا وینکٹا سندھو نے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں چین کی ٹاپ سیڈڈ ہان یو کو شکست دی۔ ملائیشیا ماسٹرز سپر 500 ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کے آسیاتا ارینا میں جاری ہیں۔

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں 27 سالہ پسرلا وینکٹا سندھو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف چین کی ٹاپ سیڈڈ ہان یو کو 1-2 سیٹس سے شکست دی اور ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ پسرلا وینکٹا سندھو کی فتح کا سکور 13-21، 21-14 اور 12-21 تھا۔ پسرلا وینکٹا سندھو کا سیمی فائنل میں مقابلہ تھائی لینڈ کی کھلاڑی بوسانان اونگبامرنگفن سے ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button