کھیلوں کی دنیا

انگلینڈ اور پاکستان کی خواتین ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے کرکٹ میچ 26مئی کو کھیلا جائے گا

انگلینڈ اور پاکستان کی خواتین ٹیموں کے درمیان 3ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا کرکٹ میچ 26 مئی کو کوپر ایسوسی ایٹس کاؤنٹی گراؤنڈ، ٹائونٹن میں کھیلا جائے گا۔ میزبان برطانوی خواتین ٹیم کو پاکستان ویمنز ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ کی ویمن ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی ویمن ٹیم کو 37 رنز سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں میزبان برطانوی خواتین ٹیم نے پاکستان کی ویمن ٹیم کو 0-3 سے کلین سویپ کیا تھا۔

انگلینڈ کی ویمن ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان ویمن کو 53 رنز ،دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 65 رنز جبکہ تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں 34 رنز سے شکست دی تھی۔تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں میزبان انگلینڈ کی ویمن ٹیم کو ہیتھر نائٹ لیڈ کریں گی۔ پاکستان ویمنز ٹیم کو ندا ڈار لید کریں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 3ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 26 مئی کو ٹائونٹن جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 29مئی کو چیلمس فورڈمیں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button