کھیلوں کی دنیا

انٹرنیشنل عبدالناصر یادگاری باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں جمعرات کو دو میچوں کا فیصلہ

تیسرا انٹرنیشنل عبدالناصر یادگاری باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں جمعرات کو 2 میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ عثمان باسکٹ بال کلب کے زیراہتمام شمسی اکیڈمی کے تعاون سے کھیلے گئے پہلے میچ میں پیٹرسن سٹار نے عثمان اکیڈمی کو 27-38 پوائنٹس سے شکست دے دی۔ ونر ٹیم کی جانب سے وکڑت نے 17، اینڈرے ٹرنر نے 14 اور ڈینزل نے 6 پوائنٹس سکور کئے۔ رنر ٹیم کی جانب سے مبارز احمد نے 14، حمزہ اور فیروز احمد نے 5، 5 پوائنٹس اسکور کئے۔

دوسرے میچ میں سول اکیڈمی نے اقرا اکیڈمی کو 42-37 پوائنٹس سے شکست دیدی۔ ونر ٹیم کی جانب سے محمدمعاذ اشرف نے 14، دانیال خان اور حارث شاہد نے 9،9 پوائنٹس سکور کئے جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے شعیب رفیع نے 17، ہیرسن نے 10 اور ارتعام نے 8 پوائنٹس اسکور کئے۔ ان میچوں میں زاہد ملک، عامر شریف اور اشرف یحیٰ نے ریفریز جبکہ نعیم احمد، محمد عثمان اور حسن علی نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دئیے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button