کاروباری

اینگرو فرٹیلائزرز نے آئی ایف اے گرین لیف ایوارڈجیت لیا

اینگرو فرٹیلائزرز کو سیفٹی، صحت اور ماحولیاتی مینجمنٹ (ایچ ایس ای)میں غیر معمولی کارکردگی پر انٹر نیشنل فرٹیلائزرز ایسوسی ایشن (آئی ایف اے) گرین لیف 2024 کے ایوارڈ سے نوازاگیا ہے۔ جمعرات کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق آئی ایف اے گرین لیف ایوارڈ کو دنیا بھر میں فرٹیلائزرز کمپنیوں کیلئے گولڈ اسٹینڈرڈ سمجھا جاتا ہے۔ ہر2 سال بعد کھاد کی پیداوار کے دوران سیفٹی، صحت اور ماحولیاتی مینجمنٹ پر نمایاں کارکردگی پر یہ ایوارڈ دیا جاتا ہے۔2024میں آئی ایف اے کو 27رکن کمپنیوں سے ریکارڈ 47درخواستیں موصول ہوئیں اور اینگرو فرٹیلائزرز نے نائٹروجن کیٹگری میں ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

آزاد ججوں کا پینل گزشتہ 5سالوں میں چوٹ کے دوران ضائع ہونے والے وقت، بیماری کی شرح اور سالانہ اخراج کے اہم شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ایوارڈ ونرز کا انتخاب کرتاہے۔ اس سے پہلے آئی ایف اے گرین لیف ایوارڈ 2020میں اینگرو فرٹیلائزرز نے پہلی رنر اپ کی پوزیشن حاصل کی تھی۔اس کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے اینگرو فرٹیلائزرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی راٹھورنے کہاکہ حفاظت، صحت اور ماحولیاتی انتظام اینگروفرٹیلائزرز کے آپریشنز کی بنیاد ہیں۔ اپنی ٹیم کی طرف سے ایچ ایس ای اصولوںپر ثابت قدمی پر ہم نے ویلیوچین کے تمام اسٹیک ہولڈرز کا اعتماد حاصل کیاہے۔

جدّت طرازی اور پائیدار طریقوں کو آگے بڑھانے کے اقدامات کے ساتھ ہم تمام اسٹیک ہولڈرزکیلئے مثبت تاثراور پاکستان کے غذائی تحفظ کو فعال بنانے میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے تیار ہیں۔آئی ایف اے ٹیم کے مطابق، اینگرو فرٹیلائزرز نے اخراج کو کم کرنے اور پائیداری کو فروغ دینے کیلئے مضبوط لگن کا مظاہرہ کیاہے جس کی عکاسی اس کے ایچ ایس ای پروگرامز اور ایکو گرین (ایکو گرین)پراجیکٹ سے ہوتی ہے۔ 60روزہ ایکو گرین پراجیکٹ نے 400آلات کا معائنہ اور مرمت کیے اورکم NOx برنرز کی تنصیب کرکے پلانٹ کی توانائی کی کارکردگی میں اضافہ کیاجس سے ماحولیاتی انتظامی طریقوں میں کمپنی کا کردار مثالی رہا۔2023میں اینگرو فرٹیلائزرز کے تمام شعبوں میں0.03کی قابلِ ذکر TRIRرہی جس میں مینوفیکچرنگ شعبے میں کام کے دن انجریز کا نقصان صفررہا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button