عالمی

امریکی وزیر دفاع کا اپنے اسرائیلی ہم منصب سے رفح کراسنگ کھولنے کا مطالبہ

امریکانےایک بار پھر اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ رفح کی واحد کراسنگ کھولے۔العربیہ کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے اسرائیلی ہم منصب یوآو گیلنٹ پر زور دیا کہ وہ مصر کے ساتھ رفح کراسنگ کو دوبارہ کھولنے کے لیے بات چیت مکمل کریں۔

پینٹاگان نے ایک بیان میں کہا کہ آسٹن نےایک فون کال میں بات کی اور ان پر زور دیا کہ وہ کرم شالوم کراسنگ سے امداد کی فراہمی دوبارہ شروع کرے۔امریکی وزیر نے اپنے اسرائیلی ہم منصب سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں انسانی اور فوجی کارروائیوں کو ختم کرنے کے لیے ایک موثر طریقہ کار اختیار کریں۔انہوں نے تمام دستیاب کراسنگ کے ذریعے غزہ کے لیے انسانی امداد کو بڑھانے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button