عالمی

سنگاپور ایئرلائن کی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ، ایک مسافر ہلاک اور 30 زخمی

لندن سے سنگاپور جانے والے طیارے میں دوران پرواز کا توازن خراب ہو جانے کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کے دوران ایک مسافر ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے ہیں۔

رائٹرز کے مطابق منگل کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والی سنگاپور ایئرلائنز کی فلائٹ SQ321 کو دوران پرواز فضا میں شدید جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد طیارے کو تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ طیارہ بوئنگ 777-300 ER تھا جس میں 211 مسافر اور عملے کے 18 ارکان سوار تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکسپر سنگاپور ایئرلائن نے اپنی پوسٹ میں ایک مسافر کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے اور ہلاک ہونے والے مسافر کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button