کاروباری

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں 09 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 278 روپے 29 پیسے ہو گئی ہے

۔انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 20 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 738 روپے 19 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 723 روپے 78 پیسے، کویتی دینار کی 906 روپے 73 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 33 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں پیر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277 روپے 06 پیسےاور قیمت فروخت 280 روپے 02 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button